ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسر گوڈ میں پیش آیا المناک حادثہ۔ ٹیلی ویژن سیٹ گرنے سے 2سالہ بچہ ہلاک

کاسر گوڈ میں پیش آیا المناک حادثہ۔ ٹیلی ویژن سیٹ گرنے سے 2سالہ بچہ ہلاک

Thu, 04 Feb 2021 20:59:10    S.O. News Service

مینگلور  4/ فروری (ایس او نیوز)  پڑوسی تعلقہ اورکیرالہ کے  سرحدی علاقہ کا سرگوڈ میں پیش آئے دل دہلانے والے المناک حادثہ میں دو سالہ معصوم بچہ اس وقت ہلاک ہوگیا جب ٹیلی ویژن سیٹ اس کے اوپر گرگیا۔

    مہلوک بچے کا نام محمد شاکر بتایا جاتا ہے جو اپنی نانی کے گھر پر کھیل رہا تھا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بچہ کھیلتے وقت ٹی وی سیٹ کےح پاس گیا اور اس کا کیبل کھینچنے لگا تو ٹی وی سیٹ اسٹانڈ سمیت اس کے اوپر  ہیی پر گر گیا جس سے زوردار آواز پیدا ہوئی۔ گھر والے جب آواز سن کر دوڑ پڑے تو بچہ ٹی وی سیٹ میں پھنسا ہواتھا۔ شدید زخمی حالت میں بچے کو اسپتال میں لے جایا گیا مگر اس کی جان بچانا ممکن نہیں ہوا۔

    معلوم ہوا ہے کہ محمد شاکر اوکرمپاڈی کے رہنے والے نثار اور فائزہ کا ایک اکیلا بچہ تھا۔
 


Share: